اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم سو دن پورے ہونے پر تمام وعدوں پر یوٹرن لیں گے۔
اسلام آباد میں مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے منی لانڈرنگ ہو کر علیمہ خان کا پیسہ کیسے باہر ایف آئی اے کب اس پر جے آئی ٹی بنائے گی، موجودہ حکومت یوٹرن حکومت ہے سو دن پورے ہونے کو ہیں لیکن وعدے پورے نہیں ہوئے، سو دن بعد وزیراعظم عمران خان نے صرف ایک بیان دینا ہے کہ میں نے تمام وعدوں پر یوٹرن لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جو لیڈر یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں، وزیراعظم
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے ایک این آر او دیا اور وہ بھی علیمہ خان کو دیا، عمران خان بتائیں کہ علیمہ باجی کی پراپرٹی کہاں سے آئی اور کن شرائط پر علیمہ خان کو این آر او دیا گیا، اس کا حساب کب دیں گے، نمل یونیورسٹی کی خرد برد سامنے آئی اس کا حساب دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان نے لیگی دور کی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان کے سوال پر جواب دینا بھی مضحکہ خیز ہے، عمران صاحب اپنے گھر کو ریگولرائز کراتے ہیں اور دوسروں کے گراتے ہیں۔
The post وزیراعظم سو دن پورے ہونے پر تمام وعدوں پر یوٹرن لیں گے، مریم اورنگزیب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Dwkqfu
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.