Thursday, 19 April 2018

کیا کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ بگ باس12 کی میزبانی کریں گی؟

ممبئی: بھارتی میڈیا میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ بگ باس 12 کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی۔

بھارتی ٹی وی کے نمبر ون شو بگ باس کا انتظار لوگوں کو شدت سے رہتا ہے، شو کے اب تک 11 سیزن نشر ہوچکے ہیں اور ہر نیا سیزن مقبولیت میں پچھلے تمام سیزن کے ریکارڈ توڑدیتا ہےلہٰذا شو کی انتظامیہ ہر سیزن کو پچھلے سیزن سے منفرد اور زیادہ کامیاب بنانے کیلئے سر توڑ کوشش اور محنت کرتی ہے اور اس بار میڈیا میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ بگ باس 12 کی میزبانی سلومیاں کے ساتھ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف بھی کرتی نظر آئیں گی۔

کترینہ اور سلمان کی جوڑی کا شمار بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے جب کہ دونوں ایک ساتھ اسکرین پر بہت اچھے لگتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بگ باس کی میزبانی کے لئے سلمان کے ساتھ کترینہ کانام لیا جارہا ہے، رپورٹس کے مطابق کترینہ واحد اداکارہ ہیں جو سلمان کے ساتھ مزاحیہ انداز میں بگ باس میں میزبانی کرسکیں گی۔ تاہم ابھی تک کترینہ یا شو انتظامیہ کی جانب سے اس خبر کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سلمان اور کترینہ ایک ساتھ متعدد فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں جن میں ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘، ’’ایک تھاٹائیگر‘‘اور ’’میں نے پیار کیوں کیا‘‘وغیرہ شامل ہیں۔

The post کیا کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ بگ باس12 کی میزبانی کریں گی؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Hb7oqJ
via IFTTT

Related Posts:

  • رضائے الٰہی کا حصولکسی بھی کام کو کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کو مکمل توجہ اور خلوص کے ساتھ کیا جائے، تب ہی اس کو اچھے طریقے سے نبھایا جاسکتا اور اس کے فوائد سمیٹے جاسکتے ہیں۔ بالکل اسی طرح اگر کسی کام کو بے دلی اور بے توجہی سے کیا جائے یا اس می… Read More
  • Pompeo arrives in North Korea for talks on nuclear sites SEOUL/WASHINGTON: U.S. Secretary of State Mike Pompeo arrived in North Korea on Friday, hoping to “fill in” details on the North’s plans to dismantle its nuclear program and also to secure the remains of U.S. troops missing… Read More
  • اعمالِ صالح کا معیارسورۂ عصر میں یہ عمومی اصول اﷲ تعالی نے طے فرما دیا ہے کہ تمام انسان خسارے میں ہیں، مگر وہ لوگ ان میں شامل نہیں ہیں جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے، حق بات کی تلقین کرتے رہے اور صبر کرتے رہے۔ طے ہوا کہ ہم تمام انسانوں نے ا… Read More
  • جَب جَب چُناؤ کا رَن پڑابٹوارے سے قبل ہندوستان کے آخری انتخابات 21 نومبر تا 20 دسمبر 1945ء منعقد ہوئے۔ جن میں 30 مخصوص مسلم نشستیں آل انڈیا مسلم لیگ نے جیتیں۔۔۔ آٹھ اراکین بلامقابلہ منتخب ہوئے، جب کہ مدمقابل 18 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں۔ گوی… Read More
  • وہ تین باتیں جو پہاڑی علاقوں سے سیکھنی چاہئیںشہر کی پررونق زندگی میں بنیادی انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں جدت آنے کی وجہ سے انسان کےلیے بیش بہا آسانیاں ہیں۔ بہترین سڑکیں، صحت و تعلیم کی سہولیات اور روزی روٹی کے مناسب ذرائع بظاہر تو سکون کی علامات ہیں لیکن ان کے حصول نے… Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.