Tuesday, 10 April 2018

سرکاری و نجی اسپتالوں کی رجسٹریشن اگلے ماہ سے شروع کرنے کا فیصلہ

 کراچی:  صوبے میں پہلی بار سرکاری اور نجی اسپتالوں کی رجسٹریشن کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

سرکاری اسپتال بھی سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن بل کے تحت رجسٹرڈ کیے جائیں گے یہ منظوری سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن بل کے تحت بورڈ آف ہیلتھ کیئر کمیشن کے اجلاس میں دی گئی جس میں کہاگیا ہے کہ آئندہ ماہ سے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوںکی رجسٹریشن کی جائے گی۔

اس سے قبل نجی اسپتالوں کی رجسٹریشن کا اعلان کیاگیا تھا تاہم سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن بل کے قواعدکے مطابق اب پہلی بار سرکاری اسپتالوں، نجی اسپتالوں، لیبارٹریوں، بلڈ بینکوں،میٹرنٹی ہومز، ایکسرے، ایم آر آئی اور سٹی اسکین کرنے والے ڈائیگنوسٹک سینٹرز کو بھی ضابطہ قانون میں لانے کیلیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن بل کے تحت نجی اسپتالوںکوکمیشن میں رجسٹرڈ کرنے کے لیے 3 ماہ کا وقت دیا گیا تھا۔ جس کی آخری تاریخ16مئی ہے۔

ہیلتھ کیئر کمیشن کے ترجمان کے مطابق تمام اسپتالوں، لیبارٹریوں، بلڈ بینکوں ، میٹرنٹی ہومز کا ڈیٹا اکٹھا جارہا ہے تاکہ ان اداروں کے معائنے کے بعد ان کی رجسٹریشن اورصحت کے ان اداروںکو باقاعدہ لائسنس جاری کیے جاسکیں بعدازاں ان صحت کے مراکز میں مریضوں سے وصول کی جانے والی فیسوں کا تعین بھی کیاجائے گا۔

بل کے تحت اسپتالوں میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کے مطابق فیسوں کا تعین بھی پہلی بارکیاجائیگا، ہیلتھ کئیر کمیشن بل کے تحت 2سے5سال تک کے لائسنس جاری کیے جائیں گے جس میں شعبہ فارمیسی بھی شامل ہوگا۔

The post سرکاری و نجی اسپتالوں کی رجسٹریشن اگلے ماہ سے شروع کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EyObZV
via IFTTT

Related Posts:

  • بیساکھی کا تہوار۔۔۔پنجاب میں گندم کی کٹائی کا عمل شروع ہو چکا ہے، مشرقی پنجاب کے لوگ گندم کی کٹائی کے اس موسم میں بیساکھی کا تہوار مناتے ہیں۔ قیام پاکستان سے قبل متحدہ پنجاب میں یہ تہوار اپنی پوری آب وتاب اورجوش وجذبے کے ساتھ منایا جاتا تھا ۔ … Read More
  • ’’ کُتے کی قبر‘‘۔۔۔ یہ مقام قیام پاکستان سے بلوچستان کا حصہ ہے(سنڈے میگزین کے گزشتہ شمارے میں صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سرحدی اور متنازعہ حیثیت اختیار کرجانے والے مقام ’’کُتے کی قبر‘‘ کے بارے میں دیدار سومرو کا مضمون شایع ہوا تھا، جس میں اس مقام کے حوالے سے حکومت سندھ  اور صوبہ سند… Read More
  • بُک شیلفکتنے آدمی تھے؟ مصنف: ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی صفحات: 376، قیمت: 500 روپے ناشر: قریشی انٹرپرائزز، کراچی لفظوں اور جملوں کی دل چسپ ترتیب و تحریف سے معنی خیز شگفتگی دکھانے والے ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی کی یہ ’سلور جوبلی‘ تصنیف… Read More
  • گدھوں اور کتوں کی کھالوں کا کیس پولیس نے کمزور کردیاکراچی: گدھوں اور کتوں کی کھالوں کی برآمدگی کیس میں پولیس اور ملزمان کی ساز باز سامنے آگئی اور ملزمان پر قابل ضمانت دفعات لگاکر مقدمہ کمزور بنادیا گیا ہے۔ افغان باشندے سمیت دونوں ملزمان کو عدالت نے قابل ضمانت دفعات… Read More
  • ہم ادیب شاعر لوگیہ احساس بڑھ رہا ہے اور عام ہوتا جارہا ہے کہ ہم ادیب شاعر لوگ اب معاشرے کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔ ہمارا معاشرہ اب ہم سے لاتعلق ہوچکا ہے اور اسے ہماری کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارے لکھے ہوئے لفظ اور کہی ہوئی بات کی ایک زمانے م… Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.