لاہور: سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے اور چیف جسٹس ثاقب نثار صورتحال کا جائزہ لینے کےلیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے۔ نامعلوم افراد کی جانب سے دو بار فائرنگ کی گئی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب اور آج صبح پیش آیا۔ پولیس کی جانب سے تاحال واقعے میں ملوث کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار جسٹس اعجازالاحسن کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاناما فیصلے پر عملدرآمد کے لیے جسٹس اعجاز الاحسن نگراں جج تعینات
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے جسٹس اعجاز الاحسن کو پاناما کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے نگراں جج تعینات کیا تھا۔ وہ پاناما فیصلے پر عملدرآمد کے لیے نگراں جج کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں دائر ریفرنسز میں پیش رفت کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن 28 جولائی کو وزیراعظم نواز شریف کو نااہل کرنے کا فیصلہ سنانے والے 5 رکنی لارجر بینچ کا بھی حصہ تھے۔
The post لاہور میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HkXiTD
via IFTTT






0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.