Tuesday, 24 April 2018

تحریک انصاف کا ایک اور یوٹرن، خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے ایک اور یوٹرن لیا ہے اور خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش نہ کرنے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ بجٹ اجلاس کے لیے سمری 14 مئی کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔  وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ بجٹ پر بحث کے لیے اجلاس بلارہے ہیں، چاہتے ہیں کہ صوبے کے ترقیاتی کاموں پر بحث ہو۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے عمران خان کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کو بجٹ پیش نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ 15 اپریل کو وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجٹ نئی آنے والی حکومت کا حق ہے۔

واضح رہے کہ خود عمران خان نے وفاقی حکومت کے بجٹ پیش کرنے کی بھی مخالفت کی تھی۔ عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ “یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ 45 دن میں حکومت اگلے ایک سال کا بجٹ دے، ہم اس کی مخالفت کریں گے،

The post تحریک انصاف کا ایک اور یوٹرن، خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JkZoAc
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.