Saturday, 30 June 2018

کسٹمز کی کارروائی، لیاری کے گودام سے 74 لاکھ روپے کی 30 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ برآمد

 کراچی:  پاکستان کسٹمزپریونٹیو کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت جمعہ کو لیاری میں کارروائی کے دوران 74 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 30 ٹن سے زائداسمگل شدہ چھالیہ ضبط کرلی۔

30 ٹن سے زائد چھالیہ کوئٹہ سے مختلف گاڑیوں کے ذریعے اسمگل کرکے کراچی لائی گئی تھی، کراچی کے مختلف بیوپاریوں کوفروخت کرنے کی غرض سے لیاری میں واقع گودام میں ذخیرہ کی گئی تھی، ذرائع نے بتایا کہ کسٹمز کوموصول ہونے والی خفیہ اطلاع پرڈپٹی کلکٹر کسٹمزپریونٹیو(اے ایس او)محمد فیصل نے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی۔

جس نے جمعہ کو لیاری کے رہائشی علاقے میں چھپائی جانے والی اسمگل شدہ چھالیہ کی 607 بوریاں ضبط کرلیں تاہم گودام میں کوئی موجود نہیں تھا جس پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی، کسٹمزحکام نے چھالیہ کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا، کوشش کی جارہی ہے کہ کوئٹہ سے کراچی چھالیہ کی منظم انداز میں اسمگلنگ کرنیوالے گروہوں کا قلع قمع کیا جاسکے۔

The post کسٹمز کی کارروائی، لیاری کے گودام سے 74 لاکھ روپے کی 30 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NcJHxQ
via IFTTT

Related Posts:

  • Highlights: Some excellent shots by Duminy of Islamabad UnitedIslamabad United’s JP Duminy earned accolades late Friday with his splendid unbeaten 73 that led to the hammering of Peshawar Zalmi in third edition of Pakistan Super League (PSL3) being played in the UAE.  Duminy hit 73… Read More
  • Six-storey building catches fire in GujranwalaGUJRANWALA: Fire broke out in a six-storey building located near Popular Nursery in Gujranwala Saturday. At least five firefighting vehicles of the Rescue are busy in operation to extinguish the fire. A total of eight fire-te… Read More
  • Nawaz Sharif announces to become a ‘rebel’Former Prime Minister Nawaz Sharif has declared himself a ‘Baaghi’ saying the wrongs are being committed against the vote for 70 years now. Addressing a public gathering in Bahawalpur, Nawaz Sharif announced to rebel against … Read More
  • انگریز راج کی نشانیاںگزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں مجھے اپنے خاندان کے ساتھ مری جانے کا اتفاق ہوا۔ مری جہاں عرصہ دراز سے اپنی دیومالائی اور طلسماتی کشش اور لوگوں کو اپنی خوبصورتی و سحر میں مبتلا کرنے کےلیے مشہور ہے، وہیں اس وادی کی سیر کےلیے پاکست… Read More
  • کینیڈین ڈاکٹروں کا تنخواہیں کم کرنے کا مطالبہاوٹاوا: کینیڈا کے 700 سے زائد فزیشنز اور میڈیکل کے طالب علموں نے نرسوں کی حالت زار کے پیش نظر اُن کے حقوق کے لیے اپنی تنخواہوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں 700 سے زا… Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.