Saturday, 30 June 2018

کراچی میں ہلکی بارش سے گرمی بڑھ گئی، آج بھی برسات کی پیش گوئی

 کراچی:  محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی بوندا باندی اور ہلکی بارش پر مکمل ہوگئی۔

کراچی کے کئی علاقوں میں جمعرات سے بونداباندی اور ہلکی بارش جاری تھی جبکہ شدید حبس اور گرمی سے شہریوں کا برا حال تھا، جمعہ کو شہر کا درجہ حرارت 37.8 ڈگری رہا اور شدید حبس کے باعث ہوا بھی بند رہی جس کے باعث گھروں سے کام کاج کے لیے نکلنے والے اور نماز جمعہ پڑھ کر نکلنے والے شہری پسینے سے شرابور ہوگئے، جمعہ کو شہر کا مطلع مکمل طور پرابر آلود رہا ، جمعرات اور جمعہ کو مون سون کی پہلی بارش کے دوران لانڈھی اور جناح ٹرمینل پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مون سون کی کم شدت بارشیں ریکارڈ ہونے کی وجہ سے شہر کا درجہ حرارت پھر بڑھ گیا جمعہ کو پارہ 37.8ڈگری ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کی جانب سے (آج ) ہفتے تک مزید ہلکی بارش کی پیش گوئی برقرار ہے، محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق جمعرات کو شہر کے مختلف علاقوں میں شروع ہونے والی بونداباندی اور ہلکی بارش کا تسلسل جمعے کو بھی بلدیہ اور شیرشاہ سمیت چند علاقوں میں بونداباندی اور ہلکی بارش کی شکل میں جاری رہا جبکہ (جمعے) کو شہر کا مطلع مکمل آبر آلود رہا  بارشوں کے موجودہ موسمی نظام (سسٹم) کے تحت کم شدت کی بارشیں ہونے کی وجہ سے شہر کے درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ رہا محکمہ موسمیا ت کی جانب سے(آج) ہفتے تک بارشوں ہونے کی پیش گوئی برقرار ہے۔

جمعرات اور جمعے کے درمیان ہونے والی مون سون کی پہلی بارش کے دوران شہر قائد کے علاقوں لانڈھی اور جناح ٹرمینل پر 2 ملی میٹر جبکہ اندورن سندھ کے ڈھاہلی میں80،چھور 44،چھاچھرو 40،مٹھی 33،ڈیپلو 24،بدین 7اور کلوہی میں4 ملی میٹر بارشیں ریکارڈ کی گئی۔

The post کراچی میں ہلکی بارش سے گرمی بڑھ گئی، آج بھی برسات کی پیش گوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tQ1Ybm
via IFTTT

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.