اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فسادی سیاستدانوں کو خلاء میں بھیجنے سے فسادات بھی نہیں ہوں گے اور زمین بھی پاک ہوجائےگی ۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فسادی سیاستدان مختلف جماعتوں میں ہیں، خلاء میں بھیجنا آسان حل ہے تاکہ فسادات بھی نا ہوں اور زمین بھی پاک ہوجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق قائد حزب اختلاف کا پچھلی حکومت کی جانب سے پیکج چیک کرلیں، ہم مل ملا کر نہیں جو اصل میں ہے وہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : فسادی سیاست دانوں کو خلا میں بھیج دینا چاہیے
واضح رہے کہ گزشہ روز وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملک کا لوٹا گیا پیسہ کسی صورت نہیں چھوڑیں گے جب کہ سپارکو سے بات کروں گا ہمارے دو چار فساد پھیلانے والوں کو خلا میں بھیج دے اورواپسی کا راستہ نہ چھوڑیں۔
The post فسادی سیاستدانوں کو خلاء میں بھیجنے سے زمین پاک ہوجائے گی، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2F35LKY
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.