دیر لوئر: میدان میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دیر لوئر میں میدان کے علاقے زیمدارہ میں دہشت گردوں نے سڑک کنارے نصب بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے عین اس وقت اڑایا جب مقامی تھانے کے ایس ایچ او بخت منیر دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مصالحتی کمیٹی کے رکن کے قتل کی تفتیش کے لئے جارہے تھے۔
دھماکے کے نتیجے میں بخت منیر سمیت دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی عملے نے ایس ایچ او سمیت دو اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کردی۔ ایک زخمی اہلکار کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
The post دیرلوئر میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکارشہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JBUpi8
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.