Thursday, 28 June 2018

پشاورسے کراچی آنے والی بس انڈس ہائی وے پرالٹ گئی، 4 افراد جاں بحق

راجن پور: جام پور انڈس ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راجن پورکے قریب پشاور سے کراچی آنے والی بس انڈس ہائی وے جام پور بوائز کالج کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4  افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق پشاور سے ہے ان میں سے 2 کی شناخت معروف اور سعید محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثہ کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے زخمیوں کو تحصیل اسپتال جام پورمنتقل کیا جہاں تشویشناک حالت کی وجہ سے 14 زخمیوں کو ڈیرہ غازیخان اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔

The post پشاورسے کراچی آنے والی بس انڈس ہائی وے پرالٹ گئی، 4 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IuRaoh
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.