کراچی: رینجرزنے لیاری ماڑی پورروڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدارمیں بھارتی گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے لیاری ماڑی پورروڈ کے قریب رینجرزکی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں بھاری مقدارمیں بھارتی گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ قبضے میں لیا جانے والا گٹکا کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔
ترجمان رینجرزکے مطابق بھارتی گٹکا افغانستان سے براستہ بلوچستان بس کے ذریعے کراچی لایا جارہا تھا، قبضے میں لیے جانے والے گٹکے کی مقدار تقریبا 5 ہزارکلوگرام ہے جس کی قیمت 60 سے 65 لاکھ روپے ہے۔
The post کراچی میں رینجرزکی کارروائی، بھارتی گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2l7wyJy
via IFTTT






0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.