Thursday, 7 June 2018

خشک آنکھوں کا بجلی کے جھماکوں سے علاج

مشی گن: دنیا بھر میں لاتعداد افراد آنکھ کے ایک ایسے مرض میں مبتلا ہیں جس میں آنکھ کی اندرونی رطوبت کا اخراج کم ہوجاتا ہے اور خشک آنکھوں میں بہت تکلیف ہوتی ہے۔ اس بیماری کو ’خشک آنکھ‘ یا ڈرائی آئی کہا جاتا ہے۔

ماہرین نے اس کیفیت کےلیے بجلی کے ہلکے جھماکوں سے علاج پر کام کیا ہے، ان کے مطابق آنکھ کی نمی والی پرت میں بجلی کی سرگرمی سے اس کیفیت کو دور کیا جاسکتا ہے۔

خشک آنکھوں کے مرض میں آنکھوں کو نمدار رکھنے والے غدود اپنا کام ٹھیک طرح نہیں کرپاتے لیکن یہ کیفیت بڑھ جائے توآنکھوں میں نمکیات بڑھ جاتے ہیں اور ناکافی پانی کی وجہ سے ہائپرس مولیریٹی یعنی اضافی نمکیات سے لاحق ہونے والا مرض پیدا ہوجاتا ہے جس کے دوران آنکھوں میں آنسوؤں کے غدود بڑے ہوجاتے ہیں۔ ان میں جلن پیدا ہوتی ہے اور آنکھوں کے خلیات بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔

ہمارے پورے بدن میں معمولی برقی سگنل جاری رہتے ہیں اور جو جسم کے مختلف اعضا کو ان کے کام میں مدد دیتے ہیں۔ اس ضمن میں یونیورسٹی آف مشی گن کے پروفیسر ڈونلڈ جی پیورو اور ان کے ساتھیوں نے تحقیق کے بعد کہا ہے کہ بایو الیکٹریکل سگنل آنکھوں کے اندر خاص گوبلٹ سیلز (خلیات) کو سرگرم کرتے ہیں۔ اس سرگرمی سے میوسن نامی ایک پروٹین خارج ہوتا ہے جو آنکھوں میں نمی کو برقرار رکھتا ہے۔

اس سرگرمی کو خاص چوہوں پر آزمایا گیا تو معلوم ہوا کہ بجلی کے جھماکے بڑھانے سے گوبلٹ سیلز کی کارکردگی بڑھنے لگی اور ان کی آنکھوں میں نمی پیدا ہوتے دیکھی گئی لیکن یہ عمل تھوڑی دیر کے لیے پیدا ہوا تھا۔ اس سے یہ بات ضرور سامنے آئی کہ انسانی آنکھ کی یہ عجیب بیماری بجلی کے سگنل سے درست کی جاسکتی ہے۔

اس تحقیق کی تفصیلات امریکن جرنل آف فزیالوجی کے شمارے سیل فزیالوجی میں شائع ہوئی ہیں جس میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ انسانوں کی آنکھ میں بجلی کی سرگرمی پیدا کرکے خشک آنکھ کے مرض کا علاج ممکن ہے۔

The post خشک آنکھوں کا بجلی کے جھماکوں سے علاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LuqYvW
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.