Monday, 18 June 2018

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

اپنے اردگرد احتیاطوں کا مضبوط حصار قائم کر لیں تاکہ متوقع خطرات آپ کے قریب نہ آ سکیں نئی رشتہ داری کے قائم ہونے کے امکان روشن ہیں، کاروباری حالات حسب توقع بہتر نہ ہو سکیں گے۔

ثور:
22اپریل تا20مئی

اولاد سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں، اگر آپ نے اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کی مدد سے حالات پر قابو پانے کی کوشش کی تو پوزیشن قدرے بہتر ہو سکتی ہے۔

جوزا:
21مئی تا21جون

گھریلو فضا انتہائی خوشگوار ہو سکتی ہے لیکن اگر آپ نے گھریلو مسائل حل کرنے کے لئے جذباتی قسم کے اقدامات کئے ظاہر ہے کہ ان کا نتیجہ بھی خلاف منشاء نکل سکتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

چند جذباتی اقدامات کی وجہ سے اپنے لوگ ہی ناراض ہو سکتے ہیں، کاروبار میں خصوصی دلچسپی لیں تاکہ آمدنی میں توقع کے مطابق اضافہ ہو سکے آپ کسی پر بھی زیادہ اعتماد نہ کریں تو بہتر ہے۔

 

اسد:
24جولائی تا23اگست

آج آپ مستقبل کے بارے میں اہم فیصلے کر سکیں گے، من پسند فرد آپ کی توقع پر پورا اتر سکتا ہے، راہ چلتے یا گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہیں تاکہ مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

گھریلو بجٹ بناتے ہوئے شریک حیات کی موجودہ آمدنی کو سامنے رکھ لیں تاکہ غیر متوازن صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے، اپنے والدین کو بھی احساس نہ ہونے دیں کہ آپ کسی اندرونی کرب کا شکار ہیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

اگر گھریلو حالات خراب ہو چکے ہیں تو انہیں کسی نہ کسی طریقے سے سنوارنے کی کوشش کریں وقتی طور پر اگر آپ کسی کے آگے جھک بھی جائیں تو کوئی مضائقہ نہیں، والدین سے وابستہ توقع پوری ہو سکتی ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

حالات میں تبدیلی کے امکان روشن ہیں آج کے دن آپ اپنے بگڑے ہوئے کام کافی حد تک سلجھا سکیں گے، کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان بھی ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

کوئی جو بظاہر آپکا دوست ہونے کا دعویدار ہے آپ کو غلط راہوں پر چلنے کی ترغیب دے سکتا ہے، آپ سمجھتے ہیں کہ اچھی نیت اور اچھے ارادے آپ کو کسی گڑھے میں گرنے نہیں دیں گے تو یہ خوش فہمی ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

والدین سے فائدہ ہو سکتا ہے آج کا دن گھریلو معاملات کو سنوارنے کے سلسلے میں آپ سے تعاون کر سکتا ہے چند ناراض رشتہ داروں سے بھی صلح کے امکانات روشن ہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

مزاج تھوڑا سا بدل دیجئے تاکہ بدلے ہوئے حالات میں زمانہ بھی آپ کا ساتھ دے سکے، قریبی عزیزوں کے ساتھ ناراضگی کا خاتمہ ہو سکتا ہے،نئی رشتے داری کے قائم ہونے کا امکان ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

حالات خواہ کوئی رخ اختیار کر جائیں آپ جذباتیت کا مظاہرہ نہ کریں مانا کہ آپ کسی کی غلط بات برداشت نہیں کر پاتے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

The post جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2feepXV
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.