Thursday, 28 June 2018

حمائمہ نے شمعون عباسی سے جڑی تلخ یادیں شیئرکردیں

 لاہور:  حمائمہ ملک نے سابق شوہرشمعون عباسی سے جڑی طلاق سمیت تلخ یادوں کو سوشل میڈیا پرشیئرکردیا۔

حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ شمعون عباسی سے شادی ہوئی لیکن وہ زیادہ دیر نہ چل سکی اور اس کا انجام طلاق کی صورت میں ہوا۔ حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا کہ انھیں آٹھ برس قبل اس وقت طلاق ہوئی جب انھوں نے شعیب منصور کی فلم ’بول‘ کی شوٹنگ کے پہلے دن کیمرے کا سامنا کیا تھا لیکن طلاق نے مجھے بہت زیادہ مضبوط بنا دیا او اللہ کا شکر ہے کہ فلم نے بھی شاندار کامیابی حاصل کی۔جس کے بعد میں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

یاد رہے کہ ماضی میں حمائمہ ملک سے جب بھی ان کی طلاق بارے سوال کیا جاتا تھا تووہ اس کا جواب دینے سے گریز کرتی تھیں لیکن انھوں نے پہلی بار اس حوالے سے بات کی ہے۔

The post حمائمہ نے شمعون عباسی سے جڑی تلخ یادیں شیئرکردیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2lE6fuA
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.