Wednesday, 27 June 2018

قتل کا معمہ حل؛ خاتون کے قتل میں ملوث شوہراور سسر گرفتار، دیور فرار

 کراچی:  کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے خاتون کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے قتل میں ملوث اس کے شوہر اور سسرکوگرفتارکرلیا مقتولہ کا دیور فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  پیر کو کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود میں مکان نمبر202 گلی نمبر 14 سیکٹر 8 اے بلال کالونی سے27 سالہ مصباح زوجہ سراج گل کی لاش ملی تھی مدد گار 15 کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کر دیا اس موقع پر مقتولہ کے شوہر اور سسر نے پولیس کو بتایا کہ خاتون نے گلے میں رسی کا پھندا لگاکر خودکشی کی ہے اور جب خاتون کا پوسٹ مارٹم مکمل کیا گیا تو ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ خاتون نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے زمین پر لٹا کر دوپٹے کے ذریعے گلا دباکر قتل کیا گیا ہے اسی دوران مقتولہ مصباح کے اہلخانہ اور ماموں بھی اسپتال پہنچ گئے۔

جنھوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی کا شوہر، سسر اور دیور چھوٹی چھوٹی بات پر مصباح کو تشدد کا نشانہ بناتے تھے، پولیس نے مقتولہ مصباح کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے ماموں سید فرزند علی کی مدعیت میں درج کر لیا مقدمے میں مقتولہ کے شوہر سراج گل اس کے سسر معراج گل دیور بلال اور اس کی اہلیہ کو نامزد کیا گیا  پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور سسر کو گرفتار کرلیا۔

کے آئی اے تھانے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ مصباح نے خودکشی کی ہے مقتولہ کے سسر معراج گل نے بتایا کہ مقتولہ مصباح کی دوسری بہو کے ساتھ کھانا پکاتے ہوئے چھوٹی موٹی لڑائی ہو جاتی تھی اور واقعے کے روز مصباح کو انھوں نے موبائل پر تصویر کھینچنے سے روکا تھا کیوں کہ موبائل سے تصویر ڈلیٹ نہیں ہوتی جس کے بعد وہ اپنے دکان چلے گئے اور بچے بھاگتے ہوئے آئے کہ مصباح پنکھے سے لٹک گئی جس پر وہ اپنے بیٹے سراج گل کے ہمراہ گھر پہنچے اور مصباح کو پنکھے سے اتارا تو اس کی سانس آرہی تھی اور جب وہ اسے لے کر اسپتال پہنچے تو مصباح دم توڑ چکی تھی شوہر سراج گل نے بتایا کہ اس کا کبھی اپنی بیوی سے جھگڑا نہیں ہوا، 3 بچے چارسدہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ایس ایچ او خالد عباسی نے بتایا کہ تمام حالات و واقعات گرفتار ملزمان  کے خلاف ہیں، پولیس جب مدد گار 15 کی اطلاع پر گھر پہنچی تو نہ لاش پنکھے سے لٹکی تھی نہ پنکھے پر دوپٹے کے نشان تھے اور پنکھا بھی درست حالت میں موجود تھا انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ مقتولہ کی سسرالیوں سے 10 سال سے رنجش چل رہی تھی مقتولہ کو سسرال والے والدین کے گھر نہیں جانے دیتے تھے انھوں نے بتایا کہ جس کمرے میں خاتون نے لٹک کر مبینہ خودکشی کی وہ کمرا بھی اس کے سسر کا ہے انھوں نے بتایاکہ مقتولہ کے ساتھ اس کا 4 سالہ بیٹا رہائش پذیر جبکہ دیگر 3 بچے چار سدہ میں ہیں انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے بھی خاتون کو قتل کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

The post قتل کا معمہ حل؛ خاتون کے قتل میں ملوث شوہراور سسر گرفتار، دیور فرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ivtwb6
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.