اسلام آباد: احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عدالت میں گفتگو کرنے پر نوازشریف کو جھاڑ پلادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب ریفرنسز کی سماعت کررہے تھے ، سماعت کے دوران حسب روایت نواز شریف بھی موجود تھے اور وہ اپنے وکلاء سے کاغذات نامزدگی فارم سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر گفتگو کررہے تھے۔ نواز شریف نے لیگی وکلاء سے استفسار کیا کہ آج پارلیمنٹ کہاں کھڑی ہے، آج ریاست کے باقی 3 ستون کہاں ہیں۔
نواز شریف کی مسلسل گفتگو پر فاضل جج محمد بشیر برہم ہوگئے اور انہوں نے نوازشریف کوجھاڑ پلادی۔ محمد بشیرنے کہا کہ جس کو باتیں کرنی ہیں وہ برآمدے میں جا کر کرے، جس کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہ دیا۔
The post کمرہ عدالت میں گفتگو کرنے پر جج نے نواز شریف کو جھاڑ پلادی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JfuVaV
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.