Wednesday, 27 June 2018

دبنگ خان اورسنجے لیلا بھنسالی پھرسے بڑے پراجیکٹ میں ساتھ ساتھ

 ممبئی: مایہ ناز ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی اوراداکار سلمان خان ایک بار بڑے پردے پرجلوہ گرہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں اپنی فلموں میں جاندارکہانی ڈالنے والے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی اور بالی ووڈ کے دبنگ خان 11 سال بعد ایک بار بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔

رپورٹس کے مطابق بھنسالی کا اداکار سلمان خان کے ساتھ کرنے والا یہ پراجیکٹ ان کے دیگرفلموں کی طرح بہت بڑا ہے جس کے لیے انہیں لگتا ہے کہ سلمان خان سے بہتر وہ کرداد کوئی ادا نہیں کرسکتا۔

رپورٹس میں فلم کی کہانی سے متعلق سمیت سلمان خان کے کردارکے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے تاہم اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے کہ دونوں ہی ’ہم دل دے چکے صنم‘ اور ’سانوریا‘ کے بعد ایک اور پراجیکٹ میں نظر آنے والے ہیں۔

دوسری جانب باکس آفس کے لحاظ سے یہ سال بھنسالی کے لیے بہترین ثابت ہورہا ہے کیونکہ ان کی آخری ریلیزہونے والی فلم پدماوتی نے کھڑکی توڑ بزنس دیا ہے۔

 

The post دبنگ خان اورسنجے لیلا بھنسالی پھرسے بڑے پراجیکٹ میں ساتھ ساتھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KjYND5
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.