Thursday, 14 June 2018

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق جواب طلب کرلیا

لاہور: چیف جسٹس ثاقب نثار نے پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق ڈپٹی اٹارنی جنرل سے فوری جواب طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے پرویز مشرف کی طلبی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ پتہ کریں پرویز مشرف آرہے ہیں یا نہیں کیونکہ عدالتی عملے کو بھی عید الفطر کی چھٹیوں پر جانا ہے۔ چیف جسٹس نےپرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق  جواب جمع کرانےکا حکم دیتے ہوئے سماعت دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے  سابق صدر پرویز مشرف کو آج دوپہر 2 بجے تک عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی تھی۔

The post سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق جواب طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2l5oSY6
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.