اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 25 جولائی کو پولنگ کا عمل بلا کسی تعطل کے 10 گھنٹے تک جاری رہے گا، رجسٹرڈ ووٹر صبح 8 سے شام 6 بجے تک حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے۔ پولنگ کا وقت بڑھانے کا مقصد انتخابی عمل میں عوام کی زیادہ شرکت یقینی بنانا ہے۔
واضح رہے کہ عام طور پر پولنگ کے اوقات صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوتے ہیں۔ شام 5 بجے کے بعد صرف وہی لوگ ووٹ ڈال سکتے تھے جو پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ہوں۔ چند روز قبل تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی کہ پولنگ کے اوقات صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کیے جائیں تاہم الیکشن کمیشن نے اس درخواست کو رد کردیا تھا۔
The post الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KAbtWA
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.