کراچی: سندھ کی 7 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کی 7 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے، گورنر سندھ محمد زبیر نے نگراں کابینہ کے ارکان سے حلف لیا جب کہ تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ محمد رضوان میمن نے انجام دیے۔ اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
حلف اٹھانے والے نگراں وزرا میں خیر محمد جونیجو، مشتاق علی شاہ، جمیل یوسف، کرنل(ر) دوست محمد چانڈیو، ڈاکٹر سعدیہ رضوی، سائمن جان ڈینیل اور ڈاکٹر جنید علی شاہ شامل ہیں۔
The post سندھ کی 7 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JkN07R
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.