ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے مداح کی جانب سے چوتھے بچے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں دلچسپ جواب دے کر سب کو حیران کردیا۔
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر مداحوں سے سوال وجواب کے دوران کئی مزیدار سوالوں کے دلچسپ جواب دئیے۔ ٹوئٹر پر کنگ خان کے مداح نے ان سے چوتھے بچے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک خواب دیکھا ہے کہ شاہ رخ خان چوتھے بچے کے والد بننے والے ہیں۔
مداح کے اس تبصرے پرشاہ رخ خان نےجواب دیا کہ انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کے کپڑے صرف اس لیے سنبھال کررکھے ہیں کہ آپ کا خواب سچ ہوجائے اور یہ کپڑے کام آجائیں۔
شاہ رخ خان کے جواب سے صاف ظاہر ہے کہ وہ چوتھی بار والد بننا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے گھر بہت جلد ایک اور ننھے مہمان کی آمد ہوجائے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں:شاہ رخ خان عید کی نماز کہاں پڑھیں گے؟
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے تین بچے آریان، سہانا اور ابرام خان ہیں، شاہ رخ خان اپنے تیسرے اورسب سے چھوٹے بیٹے ابرام سے بے انتہا محبت کرتے ہیں یہاں تک ابرام فلم کے سیٹ اور بیرون ملک دوروں پر بھی اپنے والد کے ہمراہ ہوتا ہے۔
The post چوتھی بار والد بننے کے سوال پر شاہ رخ خان کا دلچسپ جواب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Lw9tex
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.